فروٹ بائیکاٹ کا تیسرا روز ،قیمتیں آسمان سے زمین پر آ گئیں

فروٹ بائیکاٹ کا تیسرا روز ،قیمتیں آسمان سے زمین پر آ گئیں

اسلام آباد(آن لائن) ملک بھر میں جاری فروٹ بائیکاٹ مہم کے کامیاب اثرات تیسرے روز نظر آنے لگ گئے،وفاقی دارالحکومت میں فروٹ کی قیمتوں میں20سے30فیصد تک کمی آگئی ، فروٹ منڈیوں میں کاروبار مندی کا شکار ہونے کے باعث فروٹ کی قیمتیں آسمان سے زمین پر آ گئیں، بائیکاٹ سے پہلے اور بائیکاٹ کے تین روز بعد کی قیمتوں میں واضح فرق آگیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سوشل میڈیا کے ذریعے شروع کی جانے والی فروٹ بائیکاٹ مہم نے آخری روز اپنا کام دکھا دیا۔وفاقی دارالحکومت میں بائیکاٹ سے قبل سیب 300 روپے فی کلو تھاجو اب 200روپے ہو گیا ۔ اچھی کوالٹی کا کیلا 150 روپے درجن سے 100 روپے درجن ہو گیا ۔ خربوزہ اور تربوز بھی دس دس روپے سستے ہو گئے ہیں،گرما 110 سے 70 روپے، خوبانی 250سے 180 روپے جبکہ 150روپے فی کلو ملنے والا آم 100 روپے کا ہو گیا ہے۔ ماہ رمضان کے آغازکے ساتھ ہی ہرسال کی طرح امسال بھی ملک بھر میں فروٹ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں تھیں، سوشل میڈیا پر شروع کی گئی 3روزہ فروٹ بائیکاٹ مہم کے مثبت اثرات سامنے آئے۔

فروٹ بائیکاٹ مہم

مزید : صفحہ اول