بھارت : پولیس اہلکار نے گائے بچانے کیلئے انسانوں کو روند ڈالا

بھارت : پولیس اہلکار نے گائے بچانے کیلئے انسانوں کو روند ڈالا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے سڑک پر کھڑی گائے کو بچانے کیلئے جیپ 4 افراد پر چڑھا دی جس سے ایک خاتون ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔بھارت میں جہاں ہندو انتہا پسندوں نے گائے کی حفاظت کے نام پر مسلمانوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے وہیں اب بھارتی ریاست یوپی میں بھی گائے کو بچانے کیلئے انسانوں کو روندنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔اتر پردیش کے ضلع بلر ا م پور میں پولیس جیب میں سوار اہلکار تھانے کی طرف جارہے تھے کہ اچانک گائے سڑک پر آگئی جسے بچانے کے چکر میں اہلکاروں نے جیپ قریبی کھڑے 4 افراد پر چڑھادی۔واقعے میں راہ گیر خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 60 سالہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ ڈرائیور کیخلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

بھارتی پولیس

مزید : صفحہ اول