حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر افشاء ہونے کی تحقیقات کی جائے : مسلم لیگ (ن)

حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر افشاء ہونے کی تحقیقات کی جائے : مسلم ...

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ(ن) نے جے آئی ٹی میں حسین نواز کی پیشی کی تصویر سوشل میڈیا پر آنے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے جے آئی ٹی میں وزیراعظم محمد نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کی پیشی کی تصویر سوشل میڈیا پر آنے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا،مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ سوشل میڈیا پر حسین نواز کی تصویر جاری کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ قرارواقعی سزا دی جائے۔وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ نے جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کو قبول کیا لیکن اس تصویر کو منظر عام پر لانے کا مقصد جھوٹی انا کی تسکین ہے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کے روز وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی تصویر سوشل میڈیا اور چینل پر جاری ہوئی جس میں حسین نواز کمرے میں بیٹھا ہوا ہے اور بیان ریکارڈ کرا رہا ہے۔

مسلم لیگ(ن)

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر لیک ہونا غیر معمولی ہے جبکہ تصویرخودگواہ ہے کہ حسین نوازانصاف کے منتظرہیں۔تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم نوا ز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی میں دوران پیشی تصویر لیک ہونے کے معاملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حسین نوازکی تصویرکی اشاعت کاطریقہ کارہتک آمیزاورافسوسناک ہے جبکہ تصویرکالیک ہوناتفتیش کے قانونی طریقہ کارکے بھی منافی ہے۔ ایک تسلسل سے غیرمنصفانہ واقعات سے انتقام کی بوآتی ہے اور ان واقعات سے ملک میں شکوک وشبہات کی فضاجنم لے رہی ہے۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پاناماکیس میں وزیراعظم اوران کے خاندان نے خودکواحتساب کیلئے پیش کیاجوکہ نواز شریف اور ان کے خاندان کی جانب سے قائم کی جانیوالی اعلیٰ اور تاریخی مثال ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول