جے آئی ٹی میں حسین نواز کی تصویر سب سے پہلے علی زیدی ،زید حامد نے ٹوئٹ کی

جے آئی ٹی میں حسین نواز کی تصویر سب سے پہلے علی زیدی ،زید حامد نے ٹوئٹ کی
 جے آئی ٹی میں حسین نواز کی تصویر سب سے پہلے علی زیدی ،زید حامد نے ٹوئٹ کی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے وقت حسین نواز کی لیک ہونیوالی تصو یرسب سے پہلے جن 2 لوگوں نے سوشل میڈیا پر بیک وقت ٹوئٹ کی ان میں سے ایک توپی ٹی آئی رہنما علی زیدی تھے جبکہ دوسرا نام تجزیہ کار زید حامد کا ہے جن کو ہمیشہ ہی اپنے تجزیوں کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور زید حامد ہی وہ شخصیت ہیں جن کو مبینہ طورپر سعودی عرب میں قید کیا گیا تھا۔زید حامد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے طنز کے نشتر برساتے ہوئے لکھا ’’جب سیسلین مافیا کو پکڑا جائے اور تفتیش کی جائے،پھر گاڈ فادر بھی اسی طرح دکھتا ہے‘‘۔دوسری طرف پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’کارروائی کو ٹی وی پر براہ راست دکھانا چاہیے تاکہ سب کو پتہ چل سکے کہ جے آئی ٹی میں کیا ہورہا ہے،یہ موٹو گینگ کو میڈیا پر فضول باتیں کرنے سے بھی روکے گا‘‘۔

تصویر ٹوئٹ

مزید : صفحہ اول