اردنی فورسز کی شامی سرحد کے قریب جھرپیں،تین جنگجوہلاک

اردنی فورسز کی شامی سرحد کے قریب جھرپیں،تین جنگجوہلاک

عمان (این این آئی)اردن کی فوج نے شام کی سرحد کے نزدیک واقع الرکبان کیمپ کے بالمقابل واقع چوکیوں پر مسلح جنگجوؤں کے حملے کو ناکام بنا دیا ۔شام کی سرحد کے نزدیک علاقے میں جھڑپ میں تین جنگجو مارے گئے،میڈیارپورٹس کے مطابق اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک ذریعے نے بتایا کہ تین موٹر سائیکل سواروں نے الرکبان کیمپ کے نزدیک حملہ کیا تھا۔وہ شام کے سرحدی علاقے سے اردن کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔اردن کے سرحدی محافظوں کے ساتھ جھڑپ میں تین مسلح افراد مارے گئے ہیں جبکہ ایک اردنی افسر زخمی ہوا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔گذشتہ ماہ شامی مہاجرین کے اس کیمپ میں ایک کار بم دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔اس واقعے سے دو روز قبل اسی جگہ دو کار بم حملے کیے گئے تھے۔داعش نے الرکبان کیمپ کے نزدیک ان دونوں بم حملوں کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

مزید : عالمی منظر