یورپ جانے کی کوشش پر سپین میں170غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

یورپ جانے کی کوشش پر سپین میں170غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

میڈرڈ(این این آئی )سپین کی بحریہ فورس نے یورپ جانے کے خواہشمند غیر قانونی تارکین وطن کی4کشتیوں کو قبضے میں لے کر170فراد کو گرفتار کرلیا، ہسپانوی بحریہ نے یہ کارروائی بحیرہ روم میں کی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپین کی بحریہ نے بحیرہ روم میں کارروائی کرتے ہوئے بحیرہ روم کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کی 4کشتیوں کو قبضے میں لے لیا، کشتیوں سے افریقہ سے تعلق رکھنے والے170افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ہسپانوی کوسٹ گارڈ ز کے مطابق جنوری سے اب تک 45سو افراد بحیرہ روم عبور کرکے سپین پہنچے ہیں جنہیں گرفتار کرکے ان کے ممالک میں واپس بھجوایا جا چکا ہے۔

مزید : عالمی منظر