برکس میڈیا فورم 7جون سے بیجنگ میں شروع ہو گا

برکس میڈیا فورم 7جون سے بیجنگ میں شروع ہو گا

بیجنگ (آ ئی این پی ) برکس میڈیا فورم بدھ سے بیجنگ میں شروع ہو گا ،چین ، بھارت ، برازیل ، روس اور جنوبی افریقہ سے25 میڈیا اداروں کے رہنما شرکت کریں گے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق برکس میڈیا فورم کا انعقاد سات جون سے بیجنگ میں ہو گا جس میں چین ، بھارت ، برازیل ، روس اور جنوبی افریقہ سے پچیس میڈیا اداروں کے رہنما شرکت کریں گے۔ فورم کے دوران شرکا میڈیا کی ترقی کے لیے ملٹی میڈیا تخلیقی عمل ، میڈیا اداروں کے فرائض اور سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

برکس میڈیا فورم کے بیجنگ میں انعقاد کامقصد برکس ممالک کے مرکزی میڈیا اداروں کے لیے اعلی سطح کے مذاکراتی پلیٹ فارم میں بہتری کے ساتھ ساتھ تخلیقی ترقی اور عالمی رائے عامہ کے حوالے سے شفافیت اور انصاف کو فروغ دینا ہے۔ فورم کے دوران برکس میڈیا اداروں کی ایک مشترکہ تصویری نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں برکس ممالک کی ترقی اور تعاون کو اجاگر کیا جائے گا۔ چین رواں برس برکس کی صدارت سنبھالے گا اور نویں برکس سمٹ کی میزبانی ستمبر میں صوبہ فوجیان کے شہر شیائے من میں کرے گا ۔

مزید : عالمی منظر