پیرس ماحولیاتی معاہدے سے بھی بڑھ کر اقدامات اٹھائیں گے، مودی
واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیرس ماحولیاتی معاہدے سے بھی ’اگے اور اوپر‘ جا کر اقدامات اٹھائیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر کی طرف سے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے اخراج کے اعلان کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بیان دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’بھارت پیرس معاہدے سے آگے جاتے ہوئے اس پر کام کرے گا کیوں کہ یہ مشترکہ عالمی ورثہ ہے۔
فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں سے دو گھنٹے طویل ملاقات کرنے کے بعد مودی کا کہنا تھا کہ 2015 میں ایک سو پچانوے ممالک نے جس معاہدے پر پیرس میں دستخط کیے تھے، وہ ہمارے لیے امید ہے اور ہماری آئندہ نسلوں کے مستقبل کی حفاظت کر سکتا ہے۔بھارت ضرر رساں گیسوں کے اخراج کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔