ایتھنز کے پرانے ایئرپورٹ سے 400مہاجرین کو نکال دیا گیا

ایتھنز کے پرانے ایئرپورٹ سے 400مہاجرین کو نکال دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایتھنز(این این آئی)یونانی پولیس نے ایتھنز کے متروک ایئرپورٹ پر مہاجرین کی عارضی پناہ گاہ ختم کرتے ہوئے تمام تارکین وطن کو وہاں سے نکال دیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کیمپ کی صورت حال کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایئرپورٹ سے مہاجرین کے انخلا کا کام مکمل کر لیا گیا۔ اس متروک ایئرپورٹ کو یونان آنے والے تارکین وطن کے لیے ایک عارضی رہائش گاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔یونانی پولیس کا کہنا تھا ایتھنز کے ہیلینیکون ایئرپورٹ میں بنائے گئے عارضی رہائشی کیمپ میں مقیم قریب چار سو تارکین وطن کو وہاں سے نکال کر دیگر کیمپوں میں منتقل کرنے کا کام مکمل کر لیا گیا۔ گزشتہ برس کے دوران یہاں تین ہزار سے زائد تارکین وطن کو عارضی رہائش گاہ مہیا کی گئی تھی۔

یونانی دارالحکومت کا یہ متروک ایئرپورٹ اور اس سے منسلک عمارت سن 2004 میں اولمپک مقابلوں کے دوران بھی زیر استعمال تھے۔پچھلے سال موسم سرما میں جب یہاں ہزاروں پناہ کے متلاشی افراد کو رکھا گیا تھا تو شدید گرمی کا موسم تھا۔ ایئرپورٹ ٹرمینلز پر رہنے والے تارکین وطن کے لیے سخت موسم کے علاوہ ناقص خیمے، خوراک کی عدم دستیابی، جرائم اور تشدد کا سامنا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -