میکسیکو سٹی کے پارک زو نے پانڈا کی بہترین دیکھ بھال کا ایوارڈ حاصل کر لیا

میکسیکو سٹی کے پارک زو نے پانڈا کی بہترین دیکھ بھال کا ایوارڈ حاصل کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میکسیکو سٹی (آئی این پی )میکسیکو سٹی کے چاپل ٹی پیک پارک زونے پانڈا کے تحفظ اور بہترین دیکھ بھال میں چین سے خصوصی ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔ایوارڈ عطا کرنے کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میکسیکو میں چین کے سفیر کیو زیاؤ کی نے کہا ہے کہ پانڈا دوستی کا نمایاں سفیر تصور کیا جاتا ہے جس نے دونوں ممالک کو چالیس سال سے ایک دوسرے کے زیادہ قریب کر رکھا ہے،اس تقریب سے اندازہ کیا جا سکتا ہے ۔
کہ دونوں ملکوں کے درمیان کسی بھی دور کے مقابلے میں اب زیادہ بہترہیں ، میکسیکو چین کا نمایاں سیاسی تعلقات کے حوالے سے سٹرٹیجک پارٹنر ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میکسیکو سٹی کے سیکرٹری برائے ماحولیات تانیہ ملر نے کہا کہ پانڈا کی اوسط عمر 15سال ہوتی ہے تا ہم زیادہ اچھے ماحول اور خوراک کے باعث ان کی عمر میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔زو کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ یہاں ہر پانڈا کو خصوصی خوراک اور علاقائی فراہم کیا جاتا ہے اور انہیں قدرتی ماحول میں رکھا جاتا ہے ، شوان شوان اور زن زن کو پندرہ کلو بانس کے علاوہ خصوصی خوراک بھی ہر روز فراہم کی جاتی ہے جو جانوروں کی خوراک فائبر ،پکے ہوئے چاولوں ، سیبوں ،گاجر پر مشتمل ہو تے ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -