روس کا آواز کی رفتار سے 5گان تیز زرقون کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

روس کا آواز کی رفتار سے 5گان تیز زرقون کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

ماسکو(آئی این پی )روس نے نہ رکنے والے آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز زرقون کروز میزائل کا کا میاب تجربہ کر لیا، میزائل 4600 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز زرقون کروز میزائل کا کا میاب تجربہ کر لیا۔آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز سفر کرنے والا زرقون کروز میزائل کسی بھی طیارہ بردار جہاز کو ایک ہی وار میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سے پہلے اس میزائل کے چار تجربات کئے گئے۔ دنیا میں ابھی تک اس میزائل کو تباہ کرنے والا کوئی ڈیفنس سسٹم نہیں بنا۔ روسی حکام کے مطابق زرقون میزائل 2018 تک روسی فوج کے حوالے کر دیا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر