رمضان شروع ہوتے ہی مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے، صباء بٹ

رمضان شروع ہوتے ہی مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے، صباء بٹ

لاہور( خبرنگار)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما صبا بٹ نے کہا ہے کہ رمضان شروع ہوتے ہی مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ اشیاء خوردونوش اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جبکہ حکومت کے رمضان پیکیج صرف لوٹ کھسوٹ اور چند لوگوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے لایاگیا ہے اور عوام کو اس سے کوئی فائدہ نہ پہلے کبھی ہوا ہے اور نہ ہی اب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غریب عوام کیلئے سحری اور افطاری کا کا انتظام کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومتی اقدامات کہیں بھی نظر نہیں آتے۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت رمضان بازاروں کے علاوہ عام بازاروں میں بھی سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...