ماسکو : شراب پارٹی خونیں تقریب میں تبدیل ، 4 خواتین سمیت 9افرادہلاک

ماسکو : شراب پارٹی خونیں تقریب میں تبدیل ، 4 خواتین سمیت 9افرادہلاک

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)ماسکوکے نواح میں واقع ایک گاؤں میں شراب نوشی کے تنازعے پر9افرادکوگولی مارکرہلاک کردیا گیا،پولیس نے ایک شخص کوحراست میں لے لیا ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے کہاہے ماسکو سے 110 کلومیٹر دور ایک گاوں میں ہونیوالی شراب پارٹی اس وقت خونی تقریب میں بدل گئی جب ایک حملہ آورنے پانچ مردوں اورچارخواتین کوگولی مارکرہلاک کردیا۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور شخص سپیرٹ پی رہاتھا ’’پارٹی‘‘ کے دوران مہمانوں کے درمیان گھریلوتنازعہ شروع ہوا ،جس پرمشتبہ شخص تقریب چھوڑ کرچلاگیااور پھر تھوڑی دیر بعد رائفل لیکرواپس آیا اور اس نے آتے ہی پارٹی کے شرکا پر متعددگولیاں چلائیں ،جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 9افردہلاک ہوگئے۔ زندہ بچ جانے والوں کی جانب سے پولیس کوبلانے کے بعداجتماعی قتل کے شبہ میں ماسکوکے رہائشی ایک 45سالہ مبینہ حملہ آور شخص کوحراست میں لے لیاگیاہے۔

ماسکو شراب پارٹی

مزید : صفحہ آخر