کراچی :معروف قانون دان شریف الدین پیر زادہ سپرد خاک

کراچی :معروف قانون دان شریف الدین پیر زادہ سپرد خاک

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قانون دان شریف الدین پیر زادہ کو کراچی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ کے ڈی اے اسکیم نمبر ون کی عالمگیر مسجد میں ادا کی گئی۔جسمیں علاقہ مکینوں سمیت رشتے داروں اور اہلخانہ نے شرکت کی۔وہ کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج رہے اور مختصر علالت کے بعد جمعہ کی اعلی الصبح انتقال کرگئے تھے ، انہوں نے پسماندگان میں دو بیگمات ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑے۔

مزید : صفحہ آخر