وزیراعلیٰ پنجاب کی لندن میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت، انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے برطانیہ کے شہر لندن میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے اور ان واقعات میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے غمزدہ خاندانوں اور زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں اور ہم دکھ کی اس گھڑی میں برطانیہ اور برطانوی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور اقوام عالم کیلئے ایک مشترکہ مسئلہ بن چکا ہے اور عالمی برادری کو اس سے نمٹنے کیلئے مل کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔