مشرق وسطی کو بڑا میدانِ جنگ بنانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں،شاہ اویس

مشرق وسطی کو بڑا میدانِ جنگ بنانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں،شاہ اویس

لاہور(سٹی رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کو بڑا میدانِ جنگ بنانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ امریکہ ، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ ایران سعودی کشیدگی پاکستان پر بھی اثر انداز ہورہی ہے۔ ریاض اور تہران کشیدگی نے عملی تصادم کی شکل اختیار کر لی تو پاکستان کی مشکلات بڑھ جائیں گی اس لئے پاکستان ایران سعودی عرب کے درمیان ثالث کا کردار اد ا کرے۔ مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ بن چکا ہے۔مختلف وفود سے گفتگو کرتے انہوں نے مزید کہا کہ پندرہ برسوں میں پاکستان کے سات ہزار فوجی اور ساٹھ ہزار شہری دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود عالمی سطح پر پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے۔ حکومت بھارت کو بے نقاب کرنے کیلئے دنیا بھر کے تمام ممالک میں پارلیمانی وفود بھیجے۔ کنٹرول لائن پر بھارت مسلسل اشتعال انگیزی کررہا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...