حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے تاریخی بجٹ دیا،رانا محمد ارشد

حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے تاریخی بجٹ دیا،رانا محمد ارشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رانا محمد ارشد نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے لئے تاریخ سازبجٹ دیا ہے ۔عوام دوست ،کسان دوست،متوازن اور تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ سے پنجاب میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغا ز ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کا تاریخی بجٹ صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی نوید ہے اور آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم635ارب روپے رکھا گیا ہے جو صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام ہے۔پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے اربوں روپے کے وسائل مختص کیے ہیں ۔ تعلیم ،صحت ، زراعت،پینے کے صاف پانی اورسوشل سیکٹر کیلئے ریکارڈ فنڈز رکھے گئے ہیں ۔پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدر آمد سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کا دوردورہ ہوگا اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کومکمل کر کے عوام کی زندگیوں میں نکھار لائیں گے۔کاشتکاروں کی خوشحالی اور زراعت کے فروغ کیلئے خطیرفنڈز رکھے گئے ہیں ۔عوام دوست ،کسان دوست،متوازن اور تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ سے پنجاب میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغا ز ہوگا۔

مزید :

علاقائی -