عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر پورا صوبہ خوش ہے،آزاد تبسم

عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر پورا صوبہ خوش ہے،آزاد تبسم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں سیٹیاں بجانے والوں کی اپنی سیٹی گم ہوگئی ہے ، عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر پورا صوبہ خوش ہے، بجٹ سے پنجاب میں خوشحالی کی نئی لہر آئے گی، سیٹیاں بجانے والے دیکھتے رہ جائیں گے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے مثبت روئیے اور سیاسی استحکام بہت ضروری ہے،آج پاکستان کو امن ،اتحاد اوریکجہتی کی بہت ضرورت ہے،ہم کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ پاکستان کو اندھروں میں پھینک دے ۔

مزید :

علاقائی -