اورسیز پاکستانیز کی شکایات کے ازالہ کیلئے فوری کارروائی کی جائے‘رانا بابر حسین

اورسیز پاکستانیز کی شکایات کے ازالہ کیلئے فوری کارروائی کی جائے‘رانا بابر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان) چیئرمین و ایم پی اے رانا بابر حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں درپیش مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں اوور سیز پاکستانیز کمیٹیوں کے قیام کا مقصد بھی یہی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

کی درخواستوں اور درپیش مسائل کا حل فوری طور پر نکالا جا سکے ۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے اوور سیز پاکستانیز کو درپیش مسائل کے حوالہ سے شکایات کا فوری ازالہ اور درخواستوں پر فوری کاروائی عمل میں لائیں انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال ، ڈی پی او جہانذیب نذیر خان ، اے ڈی سی آر منظور خان چانڈیہ اسسٹنٹ کمشنر ز خانیوال و کبیروالا آغا ظہیر عباس ، طارق حسین بھٹی ، جی اے آر احمد سرفراز اعوان و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں چیرمین کمیٹی کو اوور سیز پاکستانیز کی طرف سے بھجوائی جانے والی درخواستوں پر کاروائی کے حوالہ سے تفصیلاً بریفنگ دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے اس موقع پر بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اوور سیز پاکستانیز کی طرف سے بھجوائی جانے والی درخواستوں اور انکے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی گئیں ہیں کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں سے متعلقہ درخواستوں کی خود نگرانی کریں تاکہ مسائل کا فوری حل نکالا جا سکے۔ ڈی پی او جہانذیب نذیر خان نے کمیٹی کو پولیس کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔