جے آئی ٹی اجلاس،سپریم کورٹ میں جمع کروائی جانے والی 15 روزہ رپورٹ تیار

جے آئی ٹی اجلاس،سپریم کورٹ میں جمع کروائی جانے والی 15 روزہ رپورٹ تیار

اسلام آباد(صباح نیوز)پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم چھ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اتوار کے روز بھی اجلاس ہوا۔اجلاس جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ہوا۔اجلاس میں سپریم کورٹ میں جمع کروائی جانے والی 15 روزہ پیش رفت رپورٹ کی تیاری کی گئی، نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز جے آئی ٹی کا اجلاس فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں منعقد ہوا ،اجلاس کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی جانب جانے والے تمام راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا تھا جبکہ ہر آنے اور جانے والے شخص کی کڑی نگرانی بھی کی جاتی رہی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول