لنڈی کوتل ،مشکوک افراد کے داخل ہونے کی اطلاع پر طور خم بارڈر بند

لنڈی کوتل ،مشکوک افراد کے داخل ہونے کی اطلاع پر طور خم بارڈر بند

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)پاک افغان بارڈر طورخم میں مشکوک افراد داخل ہونے کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز زاور پولیٹیکل انتظامیہ کا سرچ آپریشن ،چار گھنٹوں تک بارڈر ہر قسم آمد ورفت کیلئے بند کر دیا تھا ،سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد بارڈر کو آمد ورفت کیلئے کھول دیا گیا ،،کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ،سرکاری ذرائع پا ک افغان بارڈر طورخم میں مشکوک افراد داخل ہونے کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز اور پولیٹکل انتظامیہ نے طورخم باچہ مینہ اور مضافاتی علاقوں میں علی الصبح سر چ آپریشن شروع کیا آپریشن کے دوران پا ک افغان بارڈر طورخم کو ہر قسم آمد ورفت کیلئے بند کر دیا تقریباچارگھنٹے سرچ آپریشن مکمل کرنے کے بعد بارڈر کو ہر قسم آمد ورفت کیلئے کھول دیا گیا تاہم آخری اطلاع آنے تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی جبکہ بارڈر پر چیکنگ مذید سخت کر دی گئی اور افغانستان آنے جانے والے افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہیں اس طرح افغان سے پاکستان داخل ہونے والے خالی ٹرالرز اور کینٹنرز کی بھی سخت چیکنگ کی جارہی ہے بارڈر بندش سے پاک افغان شاہراہ سمیت بائی پاس روڈ پر چھوٹے بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تاہم بارڈر کھولنے کے بعد گاڑیاں افغانستان داخل ہو نا شروع ہو گئے

مزید : کراچی صفحہ اول