خادم اعلیٰ دیہی پروگرام کے تحت سڑکوں کی تعمیر بلڈرز سے 21 جون تک درخواستیں طلب

خادم اعلیٰ دیہی پروگرام کے تحت سڑکوں کی تعمیر بلڈرز سے 21 جون تک درخواستیں طلب

ملتان(نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب نے ملتان ڈویثرن میں خادم اعلیٰ کے دیہی پروگرام کے تحت سڑکوں کی تعمیر کیلئے تعمیراتی کمپنیوں سے پری کوالفکیشن کیلئے دستاویزات طلب کر (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

لیں پروجیکٹ میں حصہ لینے کی خواہشمند کمپنیوں کو 21 جون تک پری کوالفکیشن کی دستاویزات سپرنٹنڈنٹ ہائی وے سرکل ملتان آفس جمع کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں پیک فائیو کے تحت ضلع ملتان کے دیہی ایریا میں 36 کروڑ 30 لاکھ روپے، خانیوال کے دیہی علاقوں میں 40 کروڑ 40 لاکھ روپے ، لودھراں میں 35 کروڑ 20 لاکھ روپے، وہاڑی میں 50 کروڑ روپے سے دیہی علاقوں میں سڑکیں بنائی جائینگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر