مدارس کی برکت سے ملک بھر میں قرآن کی بہاریں قائم ہیں‘ علامہ زبیر صدیقی

مدارس کی برکت سے ملک بھر میں قرآن کی بہاریں قائم ہیں‘ علامہ زبیر صدیقی

ملتان (سٹی رپورٹر) جامعہ فاروقیہ شجاع آباد کے مہتمم و الرشید مسجد کے صدر و متولی شیخ الحدیث علامہ زبیر احمد صدیقی نے کہاہے کہ رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے، جسمانی اور روحانی لحاظ سے مکمل نصاب حیات اور نظام حیات ہے امت مسلمہ اس ماہ مقدس میں دین کے تمام شعبہ جات پر عمل پیرا ہونا چاہیے ، اس ماہ مقدس میں ہمیں مانت دیانت کا خاص خیال رکھنا چاہیے حکومت رمضان المبارک میں کرپشن فری منصوبہ کا اعلان کرے تاکہ ملک کرپشن سے پاک(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

ہو سکے انہوں نے کہاہے کہ یہ مہینہ جہاں عبادات کا مہینہ ہے وہاں خلق خدا کی خدمت کا بھی مہینہ ہے اس مہینہ میں حقوق اللہ اور حقوق العباد کا خاص خیال رکھنا چاہیے ، انہوں نے کہاہے کہ اس ماہ مقدس میں گناہوں سے بچنے اور نیکیوں کو کمانے کی عادت اس مہنے کی برکت سے حاصل ہوتی ہے مسلمانوں کو فتح مکہ اور غزوہ بد ر جیسی فتو حات اسی ماہ میں حاصل ہوئی ہیں امت مسلمہ اس ماہ میں اپنی عظمت کو حاصل کرنے کی کوشش کریں انہوں نے کہاہے کہ مدارس کی برکت سے ملک بھر میں قر آن کی بہاریں قائم ہیں مساجد گھروں میں تراویح کی جماعتیں حفاط کرام کی بدولت قائم ہیں امت مسلمہ اس نعمت پر مدارس کی حسان مند ہے جو ہر سال ہزاروں کی تعدادمیں حفا ظ کرام کی تیار کر رہی ہیں اس سال وفاق المدارس کے زیر اہتمام 70ہزار سے زائد طلباو طالبات نے حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر