چارے کی نئی اقسام پیداکرنے کیلئے نیسلے اور محکمہ زراعت کے مابین معاہدہ

چارے کی نئی اقسام پیداکرنے کیلئے نیسلے اور محکمہ زراعت کے مابین معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)نیسلے پاکستان اور محکمہ زراعت حکومت پنجاب (DOA)نے چارہ کی اقسام کی مزید ترقی اور کسانوں کی بہترین طریقے پر رہنمائی کے لئے تعاون کے معاہدے پر دستخط کردےئے محکمہ زراعت نے تحقیقی سہولیات اعلیٰ و معیاری اور کسانوں کے لئے موثر چارے کی مختلف اقسام کی شناخت میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ نیسلے پاکستان کے کسانوں سے رابطے کی وجہ سے(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

یہ معلومات پنجاب بھر میں ایک لاکھ کسانوں تک پہنچیں گی اور ان کو زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے اور خوشحالی میں اضافے میں معاون ہونگی اس موقع پر سیکرٹری محکمہ زراعت کیپٹن(ر) محمد محمود رائے نے کہا کہ نیسلے اور محکمہ زراعت پنجاب میں مشترکہ طور پر چارے کے ڈیمو فارم بنائیں گے تاکہ نئی ٹیکنالوجی پر چارے کی نئی اقسام پیدا کی جاسکیں نیسلے پاکستان کے کارپوریٹ امور کے سربراہ وقار احمد نے کہا کہ یہ پارٹنر شپ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف سے ہماری گہری وابستگی کا حصہ ہے مختلف اقدامات پر تعاون کیا ہے جن میں وسطی پنجاب میں ڈرپ آبپاشی شامل ہے ہم اس اقدام پر بہت پرجوش ہیں جو چارے اور اس کے معیار کو یقینی بنائے گا جبکہ دودھ کی پیداواری لاگت کو کم کرنے میں بھی اپنا اہم کردار ادا کریگا۔