پچھادھ میں 100پانی کے نل لگائیں گے: شیر علی گورچانی

پچھادھ میں 100پانی کے نل لگائیں گے: شیر علی گورچانی

جام پور(نمائندہ خصوصی)قائم مقام سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

نے کہاہے کہ صوبائی بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈزرکھے گئے ہیںٍ پینے کاصافی پانی پراجیکٹ کاآغازبھی جنوبی پنجاب سے ہورہاہے 30کروڑروپے کی لاگت سے 6الیکٹرونک لائبریریوں کے علاوہ نشترہسپتال میں ایم آئی آرمشین کے لئے سترہ کروڑ،کارڈیالوجی سنٹرکی توسیع ودیگرمنصوبوں کے لئے اربوں روپے رکھے گئے ہیں انھوں نے کہاکہ حلقہ این اے 174کی عوام کادیرینہ مسئلہ جام پورداجل،روڈ،داجل ہڑندروڈ،داجل حاجی پورروڈ،ٹبی لُنڈان روڈچتری فورٹ منروروڈکے لئے ڈیڑھ ارب روپے رکھے گئے ہیں اسی طرح پینے کیاصاف پانی کے لئے متعددواٹرسپلائی سکیموں کے علاوہ 100جدیدہینڈپمپ جوکہ علاوہ پچادھ میں لگائے جائیں گے جبکہ 11دیہات میں نل کے لئے15کروڑروپے کی گرانٹ رکھی گئی ہیں انھوں نے مزیدبتایاکہ محمدپوردیوان میں15کروڑسے ڈگری کالج اور 7نئے پرائمری سکول تعمیرکیے جائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر