قیدیوں کی تعلیم و تربیت کی جا رہی ہے: احمد یار ہنجراء

قیدیوں کی تعلیم و تربیت کی جا رہی ہے: احمد یار ہنجراء

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

پنجاب بھر کی جیلوں میں وڈیو لنک نصب کئے جا رہیں جو کہ عدالت میں لگے سسٹم کے ساتھ منسلک کئے جائیں گے،خطر ناک قیدیوں کو عدالت میں پیش کرنے کی بجائے وڈیو لنک سے سماعت ہوگی،حکومت قیدیوں کی تعلیم و تربیت پر بھر پور توجہ دے رہی ہے جس کا مقصد رہائی کے بعد ذمہ دار شہری کی حیثیت سے زندگی گزارنا ہے ماہ مقدس میں قیدیوں کو روزہ رکھنے اور صوم و صلوٰۃ سمیت سحری وافطاریکیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ وڈیو لنک کے نصب کرنے کی ابتداء لاہور کی جیلوں سے کیا جارہا ہے جس کا دائرہ کار پنجاب بھر کی جیلوں تک بڑھایا جائے گا اور اس منصوبے پر 7کروڑ روپے لاگت آئے گی،انہوں نے کاکہا کہ دہشت گردی سمیت دیگر خطرناک قیدیوں کو عدالت میں پیش کرنے کی بجائے وڈیو لنک کے ذریعے سماعت ہو گی جس سے سیکیورٹی رسک ختم ہو جائے گا اورقیدیوں کو عدالتوں میں آنے جانے میں ٹرانسپورٹیشن اخراجات بھی کم ہوں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر