آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی: نتاشہ دولتانہ

آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی: نتاشہ دولتانہ

لڈن (نامہ نگار) جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ کی طرف سے افطار پارٹی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

دی گئی جس میں پی پی پی عہدیداران اور کارکنان سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی محترمہ نتاشہ دولتانہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں میں حلقہ کی ہوں اور اسی حلقہ میں رہونگی اور آنیوالے الیکشن کی بھرپور طریقہ سے تیاریاں جاری ہیں ،انہوں نے کہا کہ پارٹی مصروفیات کی وجہ سے حلقہ سے باہر ٹائم دینا پڑتا ہے جبکہ عوام کے خوشی اور غم میں شریک ہوکر میں دلی سکون محسوس کرتی ہوں ۔محترمہ نتاشہ دولتانہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو اپنے ماتھے کا جھومر سمجھتے ہوئے اہمیت دی ہے کیونکہ کارکن ہی ہماراسب سے بڑا سرمایہ ہیں ،نتاشہ دولتانہ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ انشااللہ حلقہ168کی سیٹ جیت کر چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو تحفہ دونگی اور اگلی حکومت بھی انشااللہ پی پی پی کی ہی ہوگی ،اس موقع پر میاں زاہد خان دولتانہ ،میاں طلحہ آصف خان ،میاں سجاد خان دولتانہ سمیت سینکڑوں کی تعداد میں دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر