احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر متعدد ہوٹل سیل ‘ جرمانے ‘ مقدمات درج

احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر متعدد ہوٹل سیل ‘ جرمانے ‘ مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال ‘ عبدالحکیم ‘ میلسی ‘ منڈی یزمان ( نمائندگان ) احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 4 ہوٹل ایک ملک شیک شاپ سیل ‘ مقدمات درج ‘ مالکان کو جیل بھیج دیا گیا ‘ نقد جرمانے ‘ چھاپوں کے دوران دکاندار دکانیں کھلی چھوڑ کر بھاگ نکلے ۔ اس سلسلے میں خانیوال ‘ عبدالحکیم سے بیورو نیوز ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق اسٹنٹ کمشنر کبیروالہ طارق حسین بھٹی نے فورس کے ہمراہ احترام رمضان(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

المبارک آرڈنینس کے تحت متعدد ہوٹل والوں کے خلاف ایف آئی درج کر کے ان کوحوالات میں بند کر دیا عبدالحکیم کے شوکت ولد عبدالغنی ، محمد امین ولدمحمد رمضان،ملک شیک کی دوکان والے جمشید ولد نظابت ،پل باگڑ کے محمدنوازولد میاں محمد،چوپڑ ھٹہ کے منور حسین ولدسرفراز حسین شامل ہیں جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک محمد شریف نے طاہر کریانہ والے کوایک ہزار روپے ،محمد رمضان سبزی فروش کو ۰۰۵ روپے ندیم چھوٹے گوشت والے کو ایک ہزار روپے اللہ دتہ کو ۰۰۵ وپے محمد اکرم کریانہ والے کو بھی ۰۰۵ روپے جرمانہ کر کے نقد وصول کر لیا گیا۔ میلسی سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پنجاب حکومت نے ماہ رمضان المبارک کے موقع پر احترام رمضا ن آ رڈینس اور پرائس کنٹرول کے تحت مقرر کردہ ضروریات زندگی اور کھانے پینے کی اشیاء کے زیادہ ریٹس وصول کر نیوا لوں کے خلاف بھاری جر مانے اور سزائے دینے کی ہدایات جا ری کی ہیں ان خیالا ت کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر میلسی چوہدری عبدالغفار نے دھرم پور ہ چوک کے خان ہو ٹل کے مالک سلیمان خان کو احترام رمضان آ رڈینس کی خلاف ورزی کر نے پر موقع پر سماعت کر کے دس ہزار رو پیہ جر مانہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا تر میمی آ رڈینس کے تحت احترام رمضان آ رڈینس کی سزائیں بڑ ھا دی گئی ہیں۔ منڈی یزمان سے نامہ نگار کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر یزمان محمد طیب نے مین بازار اور صدر بازار میں اچانک چھاپہ مارا۔ تو کئی گراں فروش اور قا نون شکن ان کی گاڑی دیکھتے ہی دکانیں کھلی چھوڑ کر دائیں بائیں و گئے۔ تاہم کر یانہ ،سبزی اور فروٹ وغیرہ منظور شدہ نر خ نامے کے مطابق نہ فروخت کرنے اور ریٹ لسٹیں نما یاں جگہوں پر آویزاں نہ کرنے واالے متعدد دکانداروں سے مجموعی طور پر 29500روپے نقد جرمانہ وصول کیا گیا۔ جبکہ تین ہوٹل ما لکان کو احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر1،1ہزار روپے جر مانہ اور ایک ایک دن کی سزا کا حکم سنایا۔ تاہم عدم ادائیگی جر مانہ ہوٹل مالک کو ایک دن مزید سزا بھگتنا ہو گی۔