پھلوں کے بائیکاٹ کی 3 روزہ مہم اختتام پذیر ‘ قیمتوں میں نمایاں کمی

پھلوں کے بائیکاٹ کی 3 روزہ مہم اختتام پذیر ‘ قیمتوں میں نمایاں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ میلسی ‘ ٹبہ سلطان پور ‘ بہاولپور ( جنرل رپورٹر ‘ نمائندگان ) مہنگائی کیخلاف پھلوں کے بائیکاٹ کی 3 روزہ مہم اختتام پذیر ‘ قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوگئی ۔ تفصیل کے مطابق ملتان سمیت ملک بھر میں شہریوں نے ہڑتال کے تیسرے اور آخری روز بھی پھلوں کا بائیکاٹ کیا ، منڈیوں میں رش معمول سے انتہائی کم رہا ، خریداری میں 50 فیصد سے زائد کمی آئی ، رمضان المبارک میں پھلوں کی (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

قیمتوں میں بے انتہا اضافہ اور منافع خوروں کا مکمل بائیکاٹ کر کے ملک بھر کے عوام نے معاشرے میں نئی مثال قائم کردی ، تین روزہ بائیکاٹ کے آخری روز بھی لاکھوں شہریوں نے مہذب انداز سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ، بازاروں اور گلی محلوں میں دکانوں اور ٹھیلوں پر پھل فروش خریداروں کا انتظار کرتے رہ گئے۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق مہنگے پھلوں کے بائیکاٹ کا تیسرا روز میلسی میں بھی فروٹوں کے نرخ گر گئے سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کے نتیجے میں میلسی کے شہریوں نے تیسرے روز بھی مہنگے فروٹوں کا بائیکاٹ جاری رکھا جس سے فروٹ فروشوں کو سخت مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تا ہم آخری روز فروٹ فروشوں نے پھلوں کے نرخ کافی حد تک کم کر دیئے جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ ٹبہ سلطان پور سے نامہ نگار کے مطابق ٹبہ سلطان پور میں تیسرے روز بھی لوگ پھلوں کے قریب نہ گئے ۔ جس وجہ سے پھل فروش گاہکوں کا انتظار کرتے رہے ‘ پھل فروخت نہ ہونے کیوجہ سے پھل گل سڑتے رہے جس کیوجہ سے پھل فروش کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔ بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق بہاولپورمیں پھلوں کی خریدوفروخت کی بائیکاٹ مہم کے دوران پھل فروش پراس کاکوئی اثرنہیں پڑا اوروہ بددستور مہنگے داموں پھل فروخت کررہے ہیں ریڑھی پرپھل فروخت کرنیوالوں کاکہناہے کہ وہ تو دیہاڑی دار مزدور ہیں انہیں پھل فروخت کرنے کیلئے معاوضہ دیاجاتاہے اورجونرخ بتائے جاتے ہیں ان پرہی وہ فروخت کرنے کے پابندہیں دوسری طرف دولت منداورامیرلوگ بھی بھاؤ تاؤ کیے بغیر پھل خریدرہے ہیں جس سے بھی اس بائیکاٹ مہم کودھچکالگاہے پھل فروخت کرنیوالوں کاکہناہے کہ انہیں اس بائیکاٹ سے کوئی اثرنہیں پڑتا کیونکہ وہ پہلے دن ہی اپنی لاگت نکال لیتے ہیں پھروہ منافع کماتے ہیں۔