پل باگڑ پر بم کی افواہ ‘ ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں‘ علاقہ میں خوف و ہراس

پل باگڑ پر بم کی افواہ ‘ ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں‘ علاقہ میں خوف و ہراس

باگڑ سرگانہ، سرائے سدھو، عبدالحکیم، کوٹ اسلام(نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)پل باگڑ سرگانہ پر بم نصب کی افواہ پر ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں 2گھنٹے کی کارروائی کے بعد علاقہ کو کلیئر قرار دیدیا گیا تفصیل کیمطابق نامعلوم شخص نے ایمرجنسی میں کال کر کے بتایا کہ اس نے اڈہ پل باگڑ کے پاس نہر کے پل کے نیچے بم باندھ دیا ہے جو کچھ دیر بعد پھٹ جائے گا اس کال کے بعد ضلع (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

خانیوال کی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں سول ڈیفینس اور بم اسکوڈ اور دیگر اہل کار پولیس کی بھری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور پورے اڈے کو خالی کرالیا گیا پلوں کی تلاشی لی گئی مگر کوئی چیز نہ مل سکی دو گھنٹے بعد اس جگہ کو کلئیر قرار دیکر لوگوں کو آنے کی اجازت دے دی گئی اور نامعلوم کال کرنے والے کی تلاش جاری ہے اڈہ پل باگڑ پر سے میاں چنون عبدالحکیم شورکوٹ سراے سدہو قتال پور کنڈ سرگانہ سرگودھا، فیصل آباد جھنگ ، خانیوال کبیروالہ اور ملک کے دیگر شہروں کو بسین ویگنین ہمہ وقت آتی جاتی ہیں اور ہر وقت عوام کا رش بھی رہتا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر