قادر پور راں ‘ یوٹیلٹی سٹور ز کی سستی اشیاء دکانداروں کو فروخت ‘ عوام ریلیف سے محروم

قادر پور راں ‘ یوٹیلٹی سٹور ز کی سستی اشیاء دکانداروں کو فروخت ‘ عوام ریلیف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قادر پور راں ( نمائندہ پاکستان ) باوثوق ذرائع کے مطابق بدھلہ سنت ‘ ٹاٹے پور ‘ اور قادر پورراں میں واقع یوٹیلٹی سٹور انچارج دکانداروں کی ملی بھگت سے پنجاب حکومت کی طرف سے دئیے جانے والا سبسڈی رمضان ریلیف پیکج کے اشیاء (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

خورد و نوش دکانداروں کو فروخت کر رہے ہیں جس پر وہی دکاندار یہ اشاء عوام کو مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں ‘ جس سے عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے اور آئے روز یوٹیلٹی سٹوروں کیخلاف کوٹہ پورا نہ ہنے کی شکایات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔