رحیم یار خان‘ بہاولپور میں چینیوں پر حملوں کا خطرہ‘ سکیورٹی ہائی الرٹ

رحیم یار خان‘ بہاولپور میں چینیوں پر حملوں کا خطرہ‘ سکیورٹی ہائی الرٹ

رحیم یارخان(بیورونیوز)رحیم یارخان اور بہاول پور میں چائنیز منصوبوں پر کام کرنے والے چائنیز پر حملوں کا خطرہ، سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم، مراسلے جاری کر دئیے گئے۔ تفصیل کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب اور سپیشل برانچ کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

اطلاعات کے مطابق رحیم یارخان اور بہاول پور میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چائنیز پر دہشت گردی کے حملوں کا خطرہے ۔ لہٰذا اس سلسلہ میں ہدایات کی جاتی ہے کہ چائنیز باشندوں کی سیکورٹی فول پروف بنانے کے لئے تمام تر مطلوبہ اقدامات اٹھائے جائیں اور چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام رائج کیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر