ہری پور ،انسانی سمگلنگ کا دھندہ جاری ،افغان باشندے ملوث

ہری پور ،انسانی سمگلنگ کا دھندہ جاری ،افغان باشندے ملوث

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہری پور (نامہ نگار )بیرون ملک کے نام پر انسانی سمگلنگ کا کاروبار جاری افغانی باشندے انسانی سمگلنگ میں سر فہرست ایف آئی اے حکام خاموش تماشائی تفصیلا ت کے مطابق کچھ عرصہ سے ضلع ہری پور میں انسانی سمگلنگ کا کاروبار زور و شوروں سے جاری ہے جس میں افغانی باشندوں کا ایک مضبوط نیٹ ورک شامل ہیں جو کہ ترکی ، اسٹریلیا، جرمنی ، سویڈن ، فرانس اُور دیگر ممالک میں 8/10لاکھ روپے میں غیر قانونی طور پر پیدل بھیجتے ہیں جن میں سے اکثر افراد کو یا تو راستے میں مار دیتے ہیں یا پھر اُنہیں یر غمال بنا کر اُن کے گھر والوں سے رقم کا مطالبہ کرتے ہیں انسانی سمگلنگ میں کئی نوجوان اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں اُور کئی بیرون ملک کے جیلوں میں قید ہیں مگر افسوس ایف آئی اے حکام اِن کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں عوامی مطالبہ ہیکہ انسانی سمگلنگ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔