دریائے سندھ میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق

دریائے سندھ میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق جبکہ دین پور روڈ پر بجلی کا کرنٹ لگنے سے اٹھارہ سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں ایوب ضلع دار لاڑ کا بیٹا زاہد وقاص دریائے سندھ میں نہا رہا تھا کہ پانی میں ڈوبنے والے ایک اور نوجوان کو بچانے کے لئے آگے آیا اسکو بچایا لیکن خود پانی میں ڈوب گیا اسی طرح دین پور روڈ مسجد مینر کے قریب گلی بھانڑے والی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے اٹھارہ سالہ نوجوان اسرار جاں بحق ہوگیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر