بنگالیوں بھائیوں کی ہر ممکن قا نونی مدد کی جائے گی ،سہیل انو ر سیال

بنگالیوں بھائیوں کی ہر ممکن قا نونی مدد کی جائے گی ،سہیل انو ر سیال

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پا کستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قا ئد و چیر مین پا کستانی بنگالیز ایکشن کمیٹی شیخ محمد فیروز آج پاکستان میں بسنے والے محب وطن پا کستانی بنگالیوں کے شنا ختی کارڈ کے حصول میں درپیش مسا ئل اور ناردہ کی ھٹ دھرمی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے وزیر د اخلہ سندھ سہیل انو ر سیال سے تفصیلی ملاقات کی اس موقع پرشیخ محمد فیروزکراچی 107 علاقوں اور آبادیوں میں بسنے والے لا کھو ں محب بنگالیوں کے ساتھ ہو نے والے ظلم و زیادتیوں کے بارے میں بھی بتا یا اس ضمن میں وزیر دا خلہ سند ھ انور سیال نے یقین دلایا ۔ پا کستانی بنگالی ہمارے بھائی ہیں ان کی ہر ممکن اخلاقی اور قا نونی مدد کی جائے گی ۔ انشاء اللہ بہت جلد ڈی جی ناردرہ سندھ سے ملاقات کی جائے گی شیخ محمد فیروزکو یقین دہانی کر وائی کہ حکومت سند ھ اور پا کستان پیپلز پارٹی پاکستانی بنگالیوں کے دیر ہند مسائل کو مکمل حل کر کے دم لینگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر