مردان،پولیس ان ایکشن ،ہزاروں روپے جرمانہ وصول

مردان،پولیس ان ایکشن ،ہزاروں روپے جرمانہ وصول

رستم(نمائندہ پاکستان )مردان ٹریفک وارڈن پولیس نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے اور خلاف ورزیوں کے مرتکب ڈرائیوران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ ماہ مئی 2017 میں ٹریفک کے خلاف ورزی کرنے پر 27,361 مختلف گاڑیوں کے ڈرائیوران کو چالان کر کے جرمانہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان ڈاکٹرمیاں سعید احمد کے ہدایت پر انچارج ٹریفک وارڈن پولیس مردان انسپکٹر سردار خان نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اورخلاف ورزیوں کے مرتکب ڈرائیوران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گذشتہ ایک ماہ میں ٹریفک کے خلاف ورزی کرنے پر مختلف 27,361 گاڈیوں کے ڈرائیوران کو چالان کر کے جرمانہ کیا۔ جس کی کل رقم مبلغ 1,00,15950/- روپے بنتے ہیں جبکہ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے جرمانے اس کے علاوہ ہیں جس سے قومی خزانے کو ایک طرف لاکھوں روپے فائدہ ہوا ہے دوسری طرف عوام پر سختی سے ٹریفک کے قوانین پر کاربند بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کر کے ہم حا دثات کی روک تھام کو یقینی بنا سکتے ہیں۔اور مہذب اقوام کی صف میں کھڑے ہو سکتے ہیں۔۔۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر