افطاری کیلئے گئے میاں بیوی کو گھر واپسی نصیب نہ ہوئی ‘ حادثے میں جاں بحق

افطاری کیلئے گئے میاں بیوی کو گھر واپسی نصیب نہ ہوئی ‘ حادثے میں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)موٹر سائیکل کا ٹائر پھسلنے سے میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3زخمی ہوگئے ۔معلوم ہوا ہے کہ سورج میانی کا رہائشی محمد آصف اپنی بیوی حمیدہ بی بی اور 9سالہ بیٹے حسنین کے ساتھ اپنے رشتہ دار کے گھر جلالپور پیروالا افطاری کے لیے گئے ،واپسی پر اس کا ایک عزیز جاوید اپنی بیوی روبینہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ان کے ساتھ واپس آرہے تھے۔ آدھی باغ والا کے قریب دونوں (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
موٹر سائیکل پھسلنے سے خوفناک حادثہ پیش آیا،جس کے نتیجے میں تمام افراد سڑک پر گر کر زخمی ہوگئے،جنھیں ریسکیو عملہ نے نشتر منتقل کیا جہاں آصف اور حمیدہ بی بی جان کی بازی ہار گئے ۔تاہم باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
میاں بیوی