ڈہرکی ‘ موٹر سائیکل سوار نوجوان کو گولیاں مار کر لاش نہر میں بہا دی

ڈہرکی ‘ موٹر سائیکل سوار نوجوان کو گولیاں مار کر لاش نہر میں بہا دی

ڈہرکی(نامہ نگار) ڈہرکی کے نواحی گاؤں عبدالرحمٰن گھوٹوکے رہائشیوں اور مقتول کے بھائی قطب الدین گھوٹو نے پولیس اور میڈیا کوبتایا ہے کہ رات کو ہم اپنے بھائی مریدعلی کے ساتھ ڈیرے پر بیٹھے تھے تو اسے کسی نے موبائل پر فون کرکے سنہی پل گھوٹکی فیڈر کے مقام پر بلایا اور اسکے جانے کے کچھ ہی دیر بعد ہمیں فائرنگ کی آوازسنائی دی گئی جس پر ہم اور اہل علاقہ نکل کرجائے وقوعہ پر پہنچے تو(بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

وہاں پرہمارے بھائی مرید علی گھوٹو کی موٹرسائیکل اورخون آلو د چپل گھوٹکی فیڈرنہرکنارے پڑی ہوئی ملی پوری رات تلاش کرنے کے بعد بھی لاش نہر سے نہیں مل سکی اسکے بھائی کا کہنا ہے کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد نا معلوم قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر