جام بجار کے انتقال کے پرجماعت اسلامی کے رہنماؤں کی تعزیت

جام بجار کے انتقال کے پرجماعت اسلامی کے رہنماؤں کی تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) جوکھیو قبیلے کے سردار اور علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت جام بجار کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امیر کراچی محمد اسلام ، امیر ضلع شرقی یونس بارائی ، اولڈ تھانو کے امیر زون شیر محمد بلوچ ، قدر گل اور خلیل الرحمن نے ان کے گھر جاکر ان کے صاحبزادے جام عبدالکریم اور ان کے بھائی سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا ۔ حافظ نعیم الرحمن نے مرحوم جام بجار کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔