ڈی ایس پی ٹوپی کی شہداء پولیس کی لواحقین سے ملاقات

ڈی ایس پی ٹوپی کی شہداء پولیس کی لواحقین سے ملاقات

تورڈھیر( نمائندہ خصوصی) ڈی ایس پی سرکل ٹوپی اعجاز آبازئی کاسرکل ٹوپی کے شہداء پولیس کے لواحقین اور ورثاء سے ملاقات،شہدا ء کے لواحقین اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ رمضان کیلئے اشیاء خرونوش اور تحائف تقسیم۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل ٹوپی اعجاز آبازئی کا تحصیل ٹوپی شہدا ء پولیس کے لواحقین اور ورثاء سے ان کے گھروں میں جاکر ملاقات کی اورشہداء کے لواحقین اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نے شہداء کے لواحقین سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شہدا ء مر ے نہیں بلکہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔قوم وملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے لوگ بہت کم ہوتے ہیں۔ شہادت کا درجہ خوش نصیب لوگوں کو ہی ملتا ہے۔شہدا ء کی قربانیوں کو تا حیات نہیں بھولا جا سکتا،شہداء کا کوئی بھی نعم البدل نہیں۔ڈی ایس پی سرکل ٹوپی اعجاز آبازئی نے شہداء کے لواحقین کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔اس موقع پر ڈی ایس پی صاحب نے شہداء کے لواحقین سے اظہاریکجہتی اور اپنے پیاروں کی کمی دور کرنے کیلئے رمضان کیلئے اشیاء خرودنوش، کپڑے اور تحائف کے خصوصی پیکج تقسیم کئے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر