کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں ،دہشت گردوں سمیت 13ملزم گرفتار

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں ،دہشت گردوں سمیت 13ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(صباح نیوز)رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کے دہشت گردوں سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق جیکسن کے علاقہ میں کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کا رکن سعید عالم عرف عالم پٹھان کو گرفتار کر لیا گیاگرفتار ملزم ایئر پورٹ حملے،ڈکیتیوں اور اسلحہ کی ترسیل میں ملوث رہا ہے جبکہ سعودآباد اور مدینہ کالونی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان علی کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے ملزم ہڑتالوں کے دوران دکانیں بند کروانے ،بھتہ وصولی، کھالیں اور لسانی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرنے میں ملوث رہا ایک اور کارروائی میں رینجرز نے ملزم نعیم کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیو ایم حقیقی سے ہے ملزم نے مخالف جماعت کے 16 افراد کو ٹارگٹ کرنے کا اعتراف کیا ہے رینجرز نے پاک کالونی،سائٹ،سپر ہائی وے اور سعود آباد کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران لیاری گینگ وار کے دو کارندوں اور منشیات فروشوں سمیت دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ملزموں کے قبضہ سے اسلحہ، گولیاں،مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کر لی گئی ۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔