افسران کے دورے فوٹو سیشن تک محدود، رمضان بازار عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام

افسران کے دورے فوٹو سیشن تک محدود، رمضان بازار عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ...

ملتان ‘ کوٹ ادو ‘ خانیوال ‘ علی پور ‘ جتوئی ‘ احمد پور سیال ‘ ترنڈہ محمد پناہ (کرائم رپورٹر ‘ نمائندگان ) انتظامفی و پولیس افسران کے دورے فوٹوسیشن تک محدود ‘ رمضان بازار عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ۔ ایک کلو چینی کے حصول کیلئے روزہ داروں کی تذلیل معمول بن گئی ‘ اشیائے خورد و نوش مارکیٹ سے مہنگے داموں فروخت ہونے پر عوام نے بھی منہ موڑ لیا ‘ ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے ڈی سی ملتان نادر چھٹہ کے ساتھ سبزی منڈی کا دورہ کیا جس میں اشیاء خورد نوش، سبزی اور پھل فروٹ وغیرہ کی کوالٹی اور ساتھ میں ریٹ لسٹ بھی چیک کی گئی۔ ایس ڈی پی او ،ایس ایچ ا(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

و اورمنڈی چوکی انچارج کوسکیورٹی کے حوالے سے خصوصی طور پر ہدایت کی گئی کہ وہ وقتاًفوقتاً دوران گشت سبزی منڈی کا بھی راوٗنڈ کریں اور ریٹ لسٹ کو بھی چیک کرتے رہے ۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق روزہ داروں کیلئے لگائے گئے سستے رمضان بازار عوام کو سہولیات دینے میں نا کام ہو گئے ہیں،اقبال پارک کوٹ ادو میں لگائے گئے رمان بازار میں روزہ داروں کی تذلیل معمول بن گئی ہے،رمضان بازار میں چینی دینے والے ٹھیکیدار کے کارندوں نے ایک کلو سے زائد چینی دینا بند کر دیا ہے،شیڈول میں2کلو چینی درج ہونے کے با وجود4روزبعد روزہ داروں کو سارا دن گرمی اور دھوپ میں لائنوں میں کھڑا کرنے کے بعد ایک کلو چینی دی جانے لگی جبکہ شناختی کارڈ کی شرط ہونے پر دور دراز سے بھاری کرائے بھر کر چینی لینے کیلئے آنے والے روزہ دار شناختی کارڈ نہ ہونے پر ایک کلو چینی سے بھی محروم خالی ہاتھ واپس گھروں کو لوٹنے لگے۔ خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے اچانک رمضان بازار خانیوال اور کبیروالا کا معائنہ کیا اور وہاں پر مختلف سٹالزپر اشیائے خوردونوش کا معیار اور ریٹ لسٹیں چیک کیں انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے بابرکت مہینہ میں حکومت پنجاب کی طرف سے جو ریلیف دیا گیا ہے وہ تاریخ کا سب سے بڑا پیکج ہے اس لیے عوام اس ریلیف پیکج سے ضرور فائدہ اٹھائیں اور جو لوگ ابھی تک رمضان بازاروں میں خریداری کے لیے نہیں آئے وہ ایک بار رمضان بازاروں میں ضرور خریداری کریں اور حکومت پنجاب کی طرف سے دیے گئے رمضان پیکج سے استفادہ کریں۔ علی پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ نے سستا رمضان بازار علی پور کادورہ کیاجہاں انھوں نے ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ پر جاکر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اورمعیار کا جائزہ لیا،وزن بھی چیک کیا،بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر عمران شمس اورچیئرمین میونسپل کمیٹی سید غضنفر مرتضیٰ کے اقدامات کوسراہتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب ماہ رمضان میں عوام کو جوریلیف میسر کررہی ہے عوام اس سے بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں علی پورکا رمضان بازار یقیناًعوام کو خوردونوش کی تمام اشیاء باخوبی فراہم کررہاہے انھوں نے کہاکہ ایگریکلچر فیئرپرائس شاپ پر بازار سے 20فیصد رعایتی نرخوں پر اشیاء وافر مقدارمیں دستیاب ہیں حکومت پنجاب کے رمضان سٹال پر کسی چیز کی قلت نہیں ہے سستا رمضان بازارمیں معیار برقرار رکھا گیا ہے۔ جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او مظفرگڑھ کا تحصیل بھر میں رمضا ن بازار کا دورہ کیا اور لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف شکایت کے انبار لگا دئے اور لوگ کہنے لگ گئے کہ جب آپ آتے ہو تو سٹال مکمل کئے جاتے ہیں مگر آپ کے جانے کے بعد نہ سٹال نظر آتے ہیں نہ انتظامیہ کے بندے ۔ او ر ڈی سی مظفر گڑھ اس بار پر نوٹس لیکر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی کودوسر ی بار بھی بلا لیااور کہا کہ آپ کی دوسری بار بھی شکایت مل رہی ہے مگر آپ کو معلوم نہیں میں قانونی طور پر آپ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔ انتظامیہ کی غفلت سے رمضان بازار میں سٹال لگائے ہوئے دوکاندار کو بھی کرنٹ کا شدید جھٹکا لگا مگر میڈیکل عملہ موجود نہ تھا اس کے باوجود بھی انتظامیہ خاموش رہی ۔ ڈی سی مظفر گڑ ھ نے اسسٹنٹ کمشنر جتوئی کو وارننگ دی کہ یہ شکایات کی صورت میں ہر گز نہیں برداشت کریں۔ احمد پور سیال سے نامہ نگار کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر تحصیل احمد پور سیال میں دو سستے رمضان بازار گڑھ موڑ ،احمد پور سیال لگائے گئے لیکن ان رمضان بازاروں میں اشیاء خور دونوش مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہونے پر عوام نے سستے رمضان بازار میں جانے کا رخ بدل لیا جس کے باعث رمضان بازار ویران ہو چکے ہیں جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی والی اشیاء چینی،گھی،دالیں دکانداروں کو فروخت کر دی جاتی ہیں شہریوں میں ڈاکٹر عمران،نوید انجم،،محمد شفیق،عمر فاروق اور دیگر نے بتایا کہ رمضان بازار میں اشیاء مہنگی اور اوپن مارکیٹ میں اشیاء سستی مل رہی ہیں۔ ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ترنڈہ محمد پنا ہ گراں فروشی عروج پر انتظامیہ بے بس ترنڈہ محمد پناہ پھلوں اورسبزیوں کی قیمت عروج پر ہے غریب عوام پھلوں اور سبزیوں کو ترس گے۔ حکام بالا سے اپیل ہے کہ وہ جلد از جلد نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار سجاد رسول ، ارشاد، شکیل احمد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر