پانی میں ڈوب کر کمسن بہن بھائی سمیت 4ہلاک، حافظ قرآن بائیک سے گر کر دم توڑ گیا
لودھراں‘ میلسی ‘ دائرہ دین پناہ ‘ لیاقت پور ( نمائندگان ) کم سن بہن بھائیوں سمیت 4 افراد پانی میں ڈوب کر ہلاک ‘ حافظ قرآن مدرسے جاتے موٹر سائیکل حادثے میں جان گنوا بیٹھا ۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ریسکیو ذرائع کے مطابق چک 93 ایم میں کھیلتے وہئے جعفر کا دو سالہ بیٹا عمیر اور پانچ سالہ بیٹی تہمینہ پانی کے گڑھے میں گر کر جاں بحق ہو گئے ‘ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 نے آپریشن کرکے نعش کو نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا ۔ میلسی سے سپیشل رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق اڈہ آرا نمبر1کا رہائشی 19سالہ حافظ قرآن محمد شعیب والد ارشاد احمد آرائیں تبلیغی مرکز سرگانہ کا طالب علم تھا وہیں سے قرآن حفظ کیا اور رمضان مبارک کے مہینے میں تراویح بھی پڑھا رہا تھا صبح مدرسے سے گھر موٹر سائیکل (بقیہ نمبر52صفحہ7پر )
پر گیا اور واپس شام 5بجے کے قریب مدرسہ کی طرف جا رہا تھا کہ کالونی روڑ پر اچانک نئی بننے والی سڑک سے پھسل گیا اور موٹر سائیکل سمیت فتھ پاتھ میں سر لگا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ لواحقین نے ڈیڈ باڈی وصول کر لی ہے۔ دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابق نواحی موضع بیٹ قائم والاچاہ دلے والاکے رہائشی کاشتکارغلام حسین چانڈیہ کا12سالہ بیٹاعمرفاروق اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ چکردری آرڈی16پرمگسن کینال میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔مسلم لیگ ن کے رہنماوضلعی وائس چیئرمین ملک غلام قاسم ہنجراکے چیف انہارڈیرہ غازیخان میاں عابدمسعودسے رابطہ پرنہرفوری طورپربندکردی گئی ریسکیوٹیموں کے علاوہ مقامی غوطہ خورٹیموں کی طرف سے مسلسل کئی گھنٹوں سے لاش کی تلاش جاری ہے۔ لیاقت پور سے نامہ نگار کے مطابق چک نمبر24عباسیہ کالونی کا 60سالہ محمد صادق نہر ٹو آر عباسیہ میں مالی والی پلی کے قریب اپنے مویشی نہلا رہا تھا کہ کنارے پر موجود درخت اس پر آگرا سر پر چوٹ لگنے اور ڈوبنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔
حادثات