بلوچستان کا 320 ارب روپے حجم کا بجٹ 9 جون کو پیش ہو گا

بلوچستان کا 320 ارب روپے حجم کا بجٹ 9 جون کو پیش ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کو ئٹہ(آن لائن)بلوچستان کا صوبائی بجٹ 9 جون کو بلوچستان اسمبلی میں پیش ہو گا ۔بجٹ کا کل حجم 320 ارب روپے ہو گا ۔ذرائع نے ’’آن لائن‘‘ کو بتایا کہ بلوچستان کا صوبائی بجٹ9 جون کو مشیر خزانہ سردار اسلم بزنجو پیش کرینگے بجٹ اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری بجٹ کی منظوری دے گی۔ بجٹ کا کل حجم320 ارب ہیں بجٹ میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے6 ہزار نئے آسامیاں مختص کئے گئے اس سال بھی بجٹ خسارے کا ہو گا ،بجٹ میں امن وامان کیلئے بڑی خطیر رقم مختص کئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امن وامان کیلئے 30 ارب روپے تعلیم کیلئے 40 ارب روپے ، صحت کیلئے 30 ارب روپے جبکہ ترقیاتی اور غیر ترقیاتی سکیموں کے لئے بھی اربوں روپے مختص کئے ہیں۔
بلوچستان /بجٹ