الیکشن کمیشن : عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف سپیکر کے ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی

الیکشن کمیشن : عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف سپیکر کے ریفرنسز کی سماعت ...

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف سپیکر کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنسز کی سماعت (آج )پیر کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی صدارت میں پانچ رکنی بنچ ان ریفرنسوں کی سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے رکن طلال چوہدری اور دیگر ایم این ایز کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی اور گوشواروں میں غلط معلومات دینے پر عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست جو سپیکر وامی اسمبلی نے مزید کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو ارسال کی تھی اس کی سماعت (آج ) پیر کو دوبارہ ہوگی۔درخواست گزاروں کی جانب سے اکرم شیخ ایڈووکیٹ جبکہ عمران خان کی جانب سے سکندر بشیر پیش ہوں گے۔ اسی طرح جہانگیر خان ترین کے خلاف مسلم لیگ(ن) کے رکن محمد خان ڈاہا اور دیگر کی اسی نوعیت کی درخواست کی سماعت بھی (آج ) پیر کو ہوگی۔

سماعت آج ہوگی

مزید : کراچی صفحہ اول