شاہ سلمان کا 23 رمضان المبارک تک تنخواہیں ادا کرنے کا حکم

شاہ سلمان کا 23 رمضان المبارک تک تنخواہیں ادا کرنے کا حکم
شاہ سلمان کا 23 رمضان المبارک تک تنخواہیں ادا کرنے کا حکم

  


ریاض (ویب ڈیسک) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مملکت کے تمام سرکاری ملازمین کو 23 رمضان المبارک تک تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ محمکہ شاہ سلمان کی ہدایت کی روشنی میں بنکوں کے ذریعے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 23 رمضان بہ مطابق 19 جون 2017ء تک ادا کرنے کا اہتمام کر رہا ہے۔

شاہ سلمان کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین کو ان کی تنخواہیں 23 رمضان تک ادا کرنے کا حکم شہریوں کی ضروریات کے پیش نظر دیا گیا ہے ، ماہ صیام کے اختتام اور عیدالفطر کے موقع پر عوام کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے خادم الحرمین الشریفین نے قبل از وقت تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔

مزید : عرب دنیا