نہال ہاشمی کو شعلہ بیانی مہنگی پڑ گئی، بہادرآباد تھانے میں مقدمہ درج

نہال ہاشمی کو شعلہ بیانی مہنگی پڑ گئی، بہادرآباد تھانے میں مقدمہ درج
 نہال ہاشمی کو شعلہ بیانی مہنگی پڑ گئی، بہادرآباد تھانے میں مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو اداروں کے خلاف شعلہ بیانی مہنگی پڑ گئی۔ کراچی کے بہادرآباد تھانے میں نہال ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ نمبر2017/122 ایس ایچ او بہادرآبد کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دفعہ 505، 228 اور 189 لگائی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ نہال ہاشمی نے عدلیہ کے خلاف دھمکی اور تضحیک آمیز الفاظ استعمال کیے جبکہ عدلیہ کے فرائض منصبی کو نقصان پہنچانے کی دھکی دی گئی اور عدلیہ کی توہین کی گئی۔ نہال ہاشمی نے اپنی تقریر میں عدلیہ اور سرکاری تحقیقاتی اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور عوام میں عدلیہ کے خلاف نفرت انگیز جذبات پیدا کیے۔ 

مزید خبریں :نہال ہاشمی متنازع تقریر کیس کی سماعت آ ج سپریم کورٹ میں دوبارہ ہو گی

مزید :

کراچی -