بھارت کی جیت کے فوری بعد ڈیرن سیمی نے بھارتی کھلاڑی کی موجودگی میں وقار یونس کو شرمندہ کردیا ،ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

بھارت کی جیت کے فوری بعد ڈیرن سیمی نے بھارتی کھلاڑی کی موجودگی میں وقار یونس ...
بھارت کی جیت کے فوری بعد ڈیرن سیمی نے بھارتی کھلاڑی کی موجودگی میں وقار یونس کو شرمندہ کردیا ،ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

  


برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بھارت کے میچ میں شاہینوں کی بد ترین پرفارمنس کے بعد شکست سے جہاں پوری قوم کا دل دکھی ہے تو وہاں ہی سابق کرکٹر بھی غم و غصے کے جذبات سے دوچار ہیں لیکن ایسے میں اگر کوئی جونیئر کرکٹر مذاق بھی کرے تو یہ بہت ہی شرمندگی بھرا احساس ہوتا ہے ۔ایسا ہی کچھ پاکستان کی شکست کے بعد وقار یونس کے ساتھ ہوا جس نے وقار یونس کے جذبات سے کھیلتے ہوئے شاہینوں کی پرفارمنس پر سوال پوچھا لیکن جواب میں وقار یونس کچھ زیادہ نہ کہہ سکے اور شرمندگی ان کے چہرے پر نظر آرہی تھی ۔

تفصیل کے مطابق آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے میں شاہینوں کی شکست کے فوری بعد ڈیرن سیمی نے ویڈیو بنائی اس وقت ان کے ساتھ بھارتی کھلاڑی ظہیر خان اور وقار یونس موجود تھے ۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر ڈیرن سیمی نے ویڈیو جاری کی جس میں میچ کا فیصلہ آنے کے بعد کہا کہ بھارت جیت گیا ہے ،ظہیر خان اس حوالے سے آپ کا کیا کہنا ہے جس پر بھارتی کھلاڑی نے کہا کہ ہماری بہت ہی زبردست پرفارمنس تھی اس کے بعد ڈیرن سیمی نے وقار یونس سے سوال کیا کہ آپ کا کیا خیال ہے جس پر وقاریونس صرف اتنا ہی کہہ سکے ”ناٹ گڈ ،ناٹ گڈ“اور وہ اس سوال سے بچتے ہوئے آگے چلے گئے ،اس کے بعد ڈیرن سیمی اونچی آواز میں قہقہ مار کر ہنسے ۔

مزید خبریں :”کول اسلحہ وی بڑا اے تے “بھارتی کھلاڑی شکھر دھون نےمیچ جیتنے کے بعد اپنی اوقات سے بڑھ کر بیان دے دیا ،کھیل سے نکل کر جنگ کے میدان میں آگئے

ویڈ یو دیکھئے

Today @ImZaheer played much better than @waqyounis99 #INDvPAK on @osnsports #ChampionsTrophy

A post shared by daren (@darensammy88) on

مزید : کھیل