سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس 50 ہزار کی حد کراس کرگیا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس 50 ہزار کی حد کراس کرگیا
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس 50 ہزار کی حد کراس کرگیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ماہ صیام کے آغاز کے بعد پہلی بار زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے ۔ آج (پیر کو) ہونے والی تیزی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 50 ہزار کی حد کراس کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس میں 1565 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ آج ہونے والے اضافے کے باعث 100 انڈیکس 49 اور 50 ہزار کی نفسیاتی حدیں پار کرکے 50 ہزار 121پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں 9 کروڑ 99 لاکھ 67 ہزار 350 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 11 ارب 32 کروڑ 42 لاکھ 80 ہزار 176 روپے رہی۔

مزید : بزنس