قطری شہزادے کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے پر معذرت کی اصل وجہ سامنے آ گئی

قطری شہزادے کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے پر معذرت کی اصل وجہ سامنے آ گئی
قطری شہزادے کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے پر معذرت کی اصل وجہ سامنے آ گئی

  


دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) قطری شہزادے حماد بن جاسم نے پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے تاہم اب اس انکار کی اصل وجہ بھی سامنے آ گئی ہے ۔

باوثوق ذرائع نے بتایاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی تصاویر لیک ہونے سے جے آئی ٹی کی تحقیقات پر کئی طرح کے سوال اٹھ رہے ہیں جس پر قطری خاندان کو بھی شدید تحفظات ہیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ واضح طور پر کہا گیا تھا کہ قطری شہزادہ بیان ریکارڈ کروانے کیلئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو جائیں گے لیکن حسین نواز کی اس طرح تصویر لیک ہونے سے شاہی خاندان کو تحفظات پید اہو گئے ہیں کہ اگر حماد بن جاسم بھی پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوتے ہیں اور ان کی بھی کوئی تصویر یا ویڈیو اسی طرح لیک کر دی جاتی ہے تو یہ امر ان کی ساکھ کو بری طرح سے نقصان پہنچائے گاجو کہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہوگا ۔

ان تحفظات کے پیش نظر قطری شہزادے کی جانب سے ذاتی طور پر پیش ہونے سے معذرت کر لی گئی ہے جبکہ انہوں نے یہ بات واضح کی ہے کہ اگر تحقیقات کیلئے انہیں کوئی سوالنامہ بھیجا جائے تو اس کا تحریری جواب بھیجنے کیلئے تیارہیں لیکن ذاتی طور پر پیش ہونا اب قابل غور نہیں ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں